ملک پاکستان کی بنیاد مسلمانوں نے اپنے خون سے دنیا کے نقشے پر رکھی: ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر
ڈسٹرکٹ سپورٹس پارلیمنٹ ملتان کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن آزادی یوم پاکستان حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ ای لائبریری ملتان میں ہینڈ بال گیم ورکشاپ منعقد کی گئی ۔
جس میں پروفیسر ڈاکٹر دلشاد رانا ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس سائنسز پی ایچ ڈی سکالر اشرف رانا ۔ہینڈ بال ایکسپرٹ میڈم سعدیہ ۔ہینڈ بال وومن کوچ میڈم صائمہ رزاق۔ نے ملتان بھر سے آئے ہوئے ہینڈ بال کو چیز ، ایتھلیٹس، اور سٹوڈنٹس کو ہینڈ بال کی افادیت اور اصول و ضوابط پر لیکچر دیے۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ اس ملک پاکستان کی بنیاد مسلمانوں نے اپنے خون سے دنیا کے نقشے پر رکھی۔ہمارے بزرگوں نے اپنی جان مال اور عزتوں کی قربانی دی ۔تاکہ آنے والی نسل ایک آزاد ملک میں ساس لے سکے۔اور یہ تبھی ممکن ہے کہ ہماری نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
انہوں نے ورکشاپ کے منتظمین کو مبارکباد دی، جنہوں نے ہینڈ بال گیم سے وابستہ افراد کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔تاکہ ہینڈ بال کے شوقین افراد بہتر طریقے سے اس کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں ۔
انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان آئندہ بھی اس طرح کی ورک شاپس کی میزبانی کرتا رہے گا ۔
تقریب میں نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر، فاروق لطیف، پی ایس او ملتان سٹی انچارج ای لائبریری، سابق صوبائی کوچ گلزار پاشا، اور نواب فرقان نے خصوصی شرکت کی۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔




















