Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے تحقیقات کےلئےافغان سفیرکی بیٹی تک رسائی مانگ لی

پاکستان نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے افغانستان سے ‏مزید معلومات، اور سفیرکی بیٹی تک رسائی کی درخواست کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر افغان وفد نے اسلام آباد کا دورہ ‏کیا ، جو یکم اگست سے8اگست تک رہا۔
دورے کے دوران افغان وفد نے قانون نافذ کرنے والے افسران اور وزارت خارجہ کے حکام سے ‏ملاقاتیں کیں، جس میں وفد کو واقعےسےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
افغان وفد کوسیف سٹی اسلام آبادآفس کادورہ بھی کرایا گیا اور مختلف لوکیشن کی ویڈیوزبھی ‏دیکھائی گئیں، افغان وفد کو تمام لوکیشن کادورہ بھی کرایا، ٹیکنیکل ڈیٹا،موبائل فرانزک،جیوفنانسنگ ‏سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق افغان وفدکوشکایت کی روشنی میں مکمل تحقیقات سےآگاہ کیاگیا اور باور کرایا ‏گیا کہ شکایات میں کیا گیا دعویٰ ثابت نہیں ہوا، پاکستان نےمزیدمعلومات اور سفیرکی بیٹی تک ‏رسائی کی درخواست کی، وفد کو افغان سفارتخانے،قونصل خانوں پرسیکیورٹی بڑھانےپرآگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button