Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جلوسوں اور تعزیوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں کے نزدیک بجلی تنصیبات کی درستگی کے لئے احکامات جاری

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوملتان سرکل محمد منور خان نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور تعزیوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں کے نزدیک بجلی تنصیبات کی درستگی کے لئے آپریشن ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔
عزاداران نمائندوں سے ملاقات میں 47 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، جہاں بجلی کی تاروں کی درستگی، ٹرانسفارمرز کی بیلنسنگ اور تاریں ہٹائی جائیں گی۔
سپریٹنڈنگ انجینئر نے ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام ڈویژنوں کے ایکسین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مقامات کی درستگی کریں، اور امام بارگاہوں کے نمائندوں سے رابطے میں رہیں اور ان کی شکایات کا بروقت اور فوری طورپر ازالہ کیاجائے۔
عزاداران عہدیداروں کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں میپکو کینٹ ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں امام بارگاہ زینبیہ، امام بارگاہ اللہ بخش سوتری وٹ، امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، امام بارگاہ شاہ والا، امام بارگاہ الحسین سورج میانی، مخدوم ظہور شمسی 38امام بارگاہ، امام بارگاہ کاشانہ شبیر، امام بارگاہ عزا خانہ حسینی درگاہ، امام بارگاہ سید اللہ بخش شاہ والااورامام بارگاہ سوتری وٹ، ممتازآبادڈویژن میں امام بارگاہ مخدوم رشید، مرکزی امام بارگاہ ممتازآباد، امام بارگاہ مخدوم جہانیاں اور امام حسین کونسل پاکستان، سٹی ڈویژن میں امام بارگاہ دُرِ بتول، امام بارگاہ لعل شاہ، امام بارگاہ شاہ شمس تبریز، انجمن جعفریہ قاسم بیلہ، امام بارگاہ ناصر آباد حسین آگاہی، امام بارگاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ، امام بارگاہ خونی برج، امام بارگاہ شاگرد والا، بی بی پاک دامن، سید عمران نقوی، عباس پورہ، کالا منڈی بازارحرم گیٹ، انجمن جعفریہ قاسم بیلہ، نیوحسین آگاہی، النگ دہلی گیٹ، کڑی داؤد خان، استاد کا تعزیہ، ٹاہلی والا، آستانہ کمتارپاک، پاک گیٹ، خونی برج، موسیٰ پاک ڈویژن میں کربلہ شاہ شمس دربار، امام بارگاہ حسینیہ گلگشت اورکچی آبادی شاہ شمس،شاہ رکن عالم ڈویژن میں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، کوڑے شاہ، پیراں غائب، بنگال والا، ٹاٹے پور، سٹیٹ چمچہ شاہ والی، امام بارگاہ آغاپورہ اور داؤ حقانی امام بار گاہوں کے نزدیک اور جلوسوں کے روٹس سے تاریں ہٹانے اور درست کرنیکا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button