Breaking NewsNationalتازہ ترین
محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یکم محرم بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، اور یوم عاشور 19اگست جمعرات کو ہوگا۔
اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔
کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان بھی ہوئے۔ محرم کے چاند کے اعلان کے ساتھ ہی امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا اور سوگواروں نے کالے کپڑے پہن لئے ۔



















