Breaking NewsInternationalتازہ ترین
پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی

ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔
زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔


















