Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ، وہ نومنتخب ایم پی اےاحسن بریار کی حلف برداری پراسمبلی آئی تھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا ، اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا اسمبلی میں پہلے انٹری بحیثیت معاون خصوصی ہوتی تھی، میرا نام مہمانوں کی فہرست میں تھا ، کس نے میرا نام کاٹا ،میں نہیں جانتی، اسمبلی میں کسی کی سفارش سے نہیں خود سے اندر جاناجانتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ، داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے، بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم ،وزیراعلی نے فیصلہ کرنا ہے، میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button