Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 47 افراد کو معطل کر دیا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا چیئرمین نادرا طارق ملک ‏سمیت دیگر نے شرکت کی۔
شناختی کارڈ اسکینڈل سے متعلق چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالات ‏کے جوابات دیے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ 45 افراد کے شناختی کارڈ ایک رات میں فعال کیےگئے، شناختی ‏کارڈ فعال کرنے کیلئے افسر نے 4 کروڑ روپےسے زائد پیسے لیے۔چیئرمین نادراطارق ملک نے جواب میں کہا کہ قومی شناختی کارڈ اور جعلی شناختی کارڈ میں فرق ‏ہوتا ہے، افغان پولیس چیف کو جاری شناختی کارڈ جعلی تھا، نادرانےجاری نہیں کیا تھا۔
طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرامیں کلین آپریشن چل رہا ہے ، 47 افرادکو معطل کیا جاچکا ہے نادرا ‏جلد قومی شناختی کارڈ کی ویری فکیشن دوبارہ سے شروع کر رہا ہے، نادرا کو دوبارہ بین الاقوامی ‏معیار کا ادارہ بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button