Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈھرکی حادثہ : ریلوے کے 20 ملازمین اور آفیسرز ذمے دار قرار

8 جون کو سندھ کے شہر ڈھرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر دوسرے ٹریک پر آگئی تھیں،اور جس سے مخالف ٹریک سے آنے والی سرسید ایکسپریس ٹکراگئی تھی، حادثے میں 65 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
حادثےکی تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان کو موصول ہوگئی ہے، حادثہ ریلوے ملازمین اور افسران کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا، ان کا کہنا ہےکہ رپورٹ کو منظور کرنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حادثےکی تحقیقات وفاقی انسپکٹر آف ریلوے فرخ تیمور سمیت کل 5 افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مرتب کی ، ان میں سابق جنرل مینیجر محمد طاہر ، سابق ایڈیشنل جنرل مینیجر مسعود النبی ، ریٹائرڈ چیف انجینیئر عبدالصمد اور محکمہ مواصلات کےڈاکٹر عمر قریشی شامل تھے۔
وفاقی انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمورکا کہنا ہےکہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کی تعداد 20 ہے، ان میں سے کچھ بالواسطہ اور کچھ بلا واسطہ ذمہ دار ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button