وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو سگیاں میں میاواکی جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 100کنال پر محیط جنگل میں1,65,000پودےلگائے جا رہے ہیں، میاواکی پودےعام جنگلات کی نسبت 10 گنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے میاواکی جنگل کیلئے پودا بھی لگایا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013 تک صرف 64 کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں 2013 سے2018 تک ایک ارب درخت لگائے، طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔
ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کےدرجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔



















