Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے بے چین ہوں،ہدف مقرر کرلئے : شاہین شاہ

قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹونٹی میں آرام کیا، پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔
اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں ، ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے۔
گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی ، پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوںتینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، بارباڈوس اور جمیکا دونوں خوبصورت مقام ہیں، مگر ببل لائف آسان نہیں کوشش کرتے ہیں کہ جو وقت بھی ملے بحیثیت ٹیم اسے انجوائے کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button