سعودی عرب میں جمعرات کو شہابیوں کی بارش ہوگی

سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے ہیش گوئی کی ہے کہ عرب ممالک کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی۔
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ہوگی، جس کا انسانی آنکھ سے باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
سعودی عرب کی فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے اس ضمن میں کہا کہ ’شہابیوں کی بارش کو برشاویات بھی کہا جاتا ہے، یہ 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا تاہم 12 اگست جمعرات کی رات یہ سلسلہ عروج پر ہوگا‘۔ کھلے یا پہاڑی علاقوں کی ستارے ٹوٹنے کی بارش کو دیکھا جاسکے گا کیونکہ مذکورہ علاقوں میں آسمان وسیع اور صاف ہوتا ہے۔
شہابیوں کی بارش کا مشاہدہ کرنے کا بہترین مقام وادیٔ عسفان کا علاقہ وادی القمر ہے، جہاں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور ان کا نکتہ عروج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔


















