Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے خزانہ کا منہ کھول دیا

پارٹنر سکولوں پر نوٹوں کی بارش کردی، ایک ارب روپے تقسیم کردئے

پیف نے خزانہ کا منہ کھول دیا، پارٹنر سکولوں پر نوٹوں کی بارش کردی، ایک ارب روپے تقسیم کردئے۔

ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک تمام سکولوں کو 20کروڑ کی پیمنٹ اد ا ، فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام کے سکولوں کی 78کروڑ 50لاکھ اور نیو سکول پروگرام سکولوں کی 6کروڑ سے زائد پیمنٹ بھی بنک میں جمع۔

پارٹنر سکولوں کے احتجاج، انتظار کے بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کی ماہ فروری کی پیمنٹس کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس ضمن میں ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک تمام سکولوں کو 20کروڑ کی پیمنٹ اد ا کی جا چکی ہے جبکہ فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام کے سکولوں کی 78کروڑ 50لاکھ اور نیو سکول پروگرام سکولوں کی 6کروڑ سے زائد پیمنٹ بھی بنک میں جمع کروائی جا چکی ہے جو آج سے سکول مالکان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو نا شروع ہو جا ئیں گی۔

مزید برآں پارٹنر سکولوں کے مارچ کی پیمنٹ کی دفتری کاروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔تاہم محکمہ خزانہ حکومت پنجاب سے فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کی پیمنٹ بنک میں بھیج دی جائے گی۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے بتایاکہ پیف سے ملحقہ سکول پنجاب کے غریب علاقوں میں قائم کیے جاتے ہیں۔ جس کا مقصد پنجاب کے غریب طبقے تک معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سکولوں میں تعلیمی سلسلہ جاری نہ بھی ہو تب بھی پارٹنر سکولوں کو بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کی جاتی ہے تاکہ سکول مالکان اپنے دیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں بھی سفید پوش طبقہ اس سے بے حد متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پارٹنر سکولوں کی بقا ء کے لیے اُن کی پیمنٹس کی وقت پر ادائیگی کی جائے تاکہ کو ئی بھی پارٹنر سکول مالی مشکلات کی کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بند کرنے پر مجبور نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button