Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا، اور کہا شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف قدم ہے، اس سسٹم سے ہم باہر سے ڈالر کما سکیں گے۔
وزیراعظم نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں، خوشی ہوئی کہ ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں، میں پاکستان کےساتھ ساتھ ہی بڑا ہوا ہوں لیکن جس تیزی سے پاکستان نے آگے بڑھنا تھا اس تیزی سے نہیں بڑھا۔
اپنی صلاحیت پراعتماد کے بجائے ہم امپورٹ لینڈ اکنامی بن گئے ، جب بھی کوئی بیساکھی پر چلتا ہے تو جسمانی قوت کم ہوجاتی ہے، اللہ نے صلاحیت دی ہے کہ بوجھ اٹھائیں تو بازو مضبوط ہوتا ہے، قومیں جب پیروں پرکھڑے ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اللہ مضبوطی دیتاہے۔
انھوں نے کہا کہ اللہ ہمیں نبیﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا کہتا ہے، جو ریاست نبیﷺ کی سنت پر چلے گی وہ عظیم بن جائے گی ، ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا، خوشی ہے کہ پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش ہورہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف قدم ہے، اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان صحیح راستے پر چل گیا ہے، ملک کا خسارہ ریکارڈ پر تھا ، لیکن معیشت اب آگے بڑھ رہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم سے ہم باہر سے ڈالر کما سکیں گے، ہم نے ملک میں منی لانڈرنگ کو روکنا ہے ، یہ پوری دنیا کامسئلہ ہے کہ کرپٹ صاحب اقتدار پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے، اس سے ہمارے فارن ایکسچینج اور ڈالر بچیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button