Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 3 کا آغاز، کھیلوں کی سکیمیں بھی شامل

ملتان میں سکوائش کورٹ بنانے کافیصلہ

ملتان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 3 کا آغاز، کھیلوں کی سکیمیں بھی شامل، ملتان میں سکوائش کورٹ بنانے کافیصلہ

ملتان۔کی 97,خانیوال کی 63,وہاڑی کی 47 ،لودھراں کی 24 سکیموں کی منظوری دی گئی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 3 کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنرجاوید اختر محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ سی ڈی پی فیز3 میں اس بار کھیلوں کے فروغ کی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان کو اسکوائش کورٹ کی سکیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈویژن بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں بروقت مکمل کی جائیں۔سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔کمییونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔

اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیر 3 میں 2 ارب کی 231 سکیموں کی منظوری دی گی۔ان میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونیٹی ڈویلپمنٹ، واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ہائی ویز کی سکیمیں شامل ہیں۔ملتان۔کی 97,خانیوال کی 63,وہاڑی کی 47 ،لودھراں کی 24 سکیموں کی منظوری دی گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button