Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو انتظامیہ نے تمام اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو فیلڈ ڈیوٹی پر بھیج دیا

ایک طرف اولمپکس اور انٹر نیشنل سپورٹس میں میڈل جیتنے کا خواب تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان واپڈا میپکو نے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو فیلڈ ورک پر بھجوادیا۔
اتھیٹکس کی موجودہ قومی چیمپئن، جونیئرر اور سینئر قومی ریکارڈ ہولڈر غزالہ رمضان کو فیلڈ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا، غزالہ رمضان سومیٹر ہرڈلز ریس میں موجودہ قومی چیمپئن اور قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں، ان کے ساتھ ساتھ کبڈی کے موجودہ عالمی چیمپین شفیق چشتی، اتھلیٹ محمد عمران، ٹینس سٹار عشنا سہیل کو بِھی فیلڈ ورک پر بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق غزالہ رمضان، صابر حسین، محمدعمران، عشنا سہیل روزانہ لاہور اور صوبے کے دیگر شہروں سے ساہیوال اور دیگر شہروں میں ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہیں، فیلڈ ڈیوٹی اور دیگر امور کے باعث کھلاڑی کھیلوں سے دور ہونے لگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button