Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے 50 لاکھ 14 ہزار 442 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے زیر انتظام تمام 11 اضلاع میں 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔
اب تک ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں کل ہدف 20246474 میں سے 50لاکھ 14ہزار442 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے، اور باقی ہدف کے حصول کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
دیگر تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں کل 222 کورونا ویکسینیشن مراکز کام کررہے ہیں، جبکہ کل چھ بی ایس ایل لیبارٹریاں تمام اضلاع میں دن رات کورونا کے نمونہ جات کے تجزیہ میں مصروف عمل ہیں۔
جن میں روزانہ کی بنیاد پر 3400 سے زائد نمونہ جات کے تجزیے مکمل کرنے اور نتائج جاری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
جنوبی پنجاب میں اب تک ان لیبارٹیریوں میں 10لاکھ 84 ہزار 754 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تمام 11اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل مزید تیز کیا جائے، اور جنوبی پنجاب کے 100 فی صد ہدف کو جلد از جلد مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے، اور ویکسین لگانے والی ٹیموں سے تعاون کیا جائے اور ہر بالغ فرد اپنی ویکسینیشن لازمی کرائے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی تمام ویکسین کارآمد اور موثر ہیں۔ ویکسین کے حوالے سے کسی بھی قسم کے پروپیگنڈا پر یقین نہ کیا جائے۔
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی جاری کردہ ضوابط پر پوری طرح عمل کیا جائے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے کیونکہ صر ف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اور ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کرکے ہی ہم اجتماعی طور پر کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ زندگی کے معمولات کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button