Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محرم الحرام پر بھی امن اور مذہبی رواداری کا پیغام دیا جائے گا : کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کیلئے سیاسی قیادت اور مزہبی رہنماءڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملتان صدیوں سے امن کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، محرم الحرام پر بھی امن اور مذہبی رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں اراکین اسمبلی ملک سلیم لابر، رانا طارق عبداللہ اور قاسم لنگاہ سے ایک ملاقات میں کیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہاکہ دین اسلام ہمیں برداشت اور ایک دوسرے کے مذہب کے احترام کا درس دیتا ہے، اسی پیغام کو عام کرتے ہوئے امن کمیٹی اور سیاسی عمائدین محرم کے دوران انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی نے قیام امن کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کو بھی سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button