Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے19 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 19 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا۔
اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا) ، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عابد علی (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عمران بٹ (بلوچستان)،محمد عباس (سدرن پنجاب) ،نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود(سدرن پنجاب) شامل ہیں ۔
بابراعظم کاکہنا ہے کہ انہوں نےہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ دونوں کھلاڑی کچھ وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد رواں ماہ کے اختتام پر افغانستان سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں۔
یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ چند ماہ سے تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے قومی اسکواڈز کا حصہ ہیں، مسلسل کرکٹ کی وجہ سے انہیں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل سکا۔
بابراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ طویل طرز کی کرکٹ کسی بھی ٹیم کا اصل امتحان ہوتی ہے، اس طرز کی کرکٹ میں کوئی بھی اوے سیریز کبھی بھی کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں اس کا متبادل ڈھونڈنا ہوگا،سوچنا چاہیے کہ ہمیں چھتوں والے ا سٹیڈیم چاہیے یا ہر میچ کے لیےایک اضافی دن۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button