Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں : ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ اساتذہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، اور طالبات کو بھی اس کی اہمیت سے روشناس کرتے ہوئے ویمن یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بننے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں ۔
وہ سگنیفائی فاؤنڈیشن کی جانب سے دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کو سماجی ہم آہنگی ، رواداری ، اور انتہا پسندی سے روک تھام کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہی تھیں ۔
اس دو روزہ ورکشاپ میں ملک کی مشہور ٹرینر شیرین نقوی نے شرکت کی، انہوں نے شرکاء کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنی پسند ، عقائد اور نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے تو معاشرے میں تنازعات جنم لیتے ہیں، دوسرے لوگوں کی رائے اور تجربات کو عزت نہ دینا یا ان کو نظر انداز کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دوسروں کو اپنے عقائد اور آراء کا آزادانہ اظہار کرنے کا موقع دینا چاہیئے، یہاں تک کہ اگر یہ خیالات آپ کے اپنے خیالات سے مختلف ہوں رواداری کہلاتا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید ڈاکڑ کلثوم پراچہ ڈاکڑ رائمہ نذر ڈاکٹر درِ نایاب نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button