میپکو نے سپریٹنڈنگ انجینئرز/منیجرز/ڈائریکٹرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کردئیے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے دوسری کمپنیوں کے خدمات سرانجام دینے والے سپریٹنڈنگ انجینئرز/منیجرز/ڈائریکٹرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں, اور خالی آسامیوں پر میپکو افسران کو عارضی بنیادوں پر ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔
ایکسین میپکوکینٹ ڈویژن ملک جاوید اقبال وینس کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں, جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل پروٹیکشن جی ایس او سرکل ملتان رضا ظفر کو ایس ای جی ایس او ملتان سرکل، ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل بہاولپور کو منیجر ایم اینڈ ٹی IIمیپکو ملتان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل پروٹیکشن جی ایس او سرکل ساہیوال سید سیف الاسلام کو ایس ای جی ایس او سرکل ساہیوال، ڈپٹی ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو ہیڈ کوارٹر عرفان بشیر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رحیم یار خان سرکل محمد یوسف کو ایس ای رحیم یار خان سرکل، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل بہاولنگر سرکل محمد افضل جوئیہ کو ایس ای بہاولنگر سرکل، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل طاہر علی کو ایس ای وہاڑی سرکل، ڈپٹی ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ) پی ایم یو عابد بزدار کو منیجر (پروکیورمنٹ) پی ایم یومیپکو ملتان، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل خانیوال سرکل مسعود قریشی کو ایس ای ساہیوال، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل بہاولپور سرکل نوراحمد کھوسو کو ایس ای بہاولپور، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو قیصر عباس کو پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹرمیپکو، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل مظفرگڑھ سرکل کو ایس ای مظفرگڑھ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم اینڈ ایس) میپکو عبدالکریم ٹانوری کو منیجر ایم اینڈ ایس میپکو، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈی جی خان سرکل شمس الحق کو ایس ای ڈی جی خان سرکل، ایکسین ساہیوال Iڈویژن ناصر محمود فانی کو ایس ای ساہیوال، ایکسین ایم اینڈ ٹی ملتان امجد نواز بھٹی کو ایس ای ایم اینڈ ٹی Iمیپکو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیرف شوکت حسین کو منیجر مارکیٹنگ، ٹیرف اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ میپکو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔



















