بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔
تجربےکےدوران میزائل ویپن سسٹم کےتکنیکی پیرامیٹرز کوجانچاگیا، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا، سائنسدان،انجینئرز ودیگراعلیٰ حکام بھی موقع پرموجودتھے۔
ترجمان کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کارکردگی کو کوسراہا ، جبکہ صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔



















