Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شہباز گل اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عارف حسین کو عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین عہدے سے فوری علیحدہ ہوجائیں۔
ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اسپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار شامل نہیں، کھیلوں کے میدان میں ہم نیچے آرہے ہیں، پاکستان کی مزیدسبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کےصدرعارف حسن فوری عہدے سے الگ ہوں۔ وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ فیڈریشنزکو چاہیے وہ بڑےمقابلوں کیلئےکھلاڑیوں کی فہرست حکومت کو فراہم کریں تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے‘۔
’کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کےمطابق اقدامات اٹھائیں گے، اسپورٹس فیڈریشنز کو پورا وقت اور تمام سہولیات دی جائیں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کی ناکامی کے بعد اولمپک 2020 کے مقابلوں میں صرف 4 پاکستانی کھلاڑی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرسکے، یہ ہماری ناکامی ہے، جس پر قابو پانا ہوگا۔
فہیمدہ مرزا نے مزید کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار نہیں ہیں، اس کے لیے میکینزیم بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button