Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور کورونا ویکسین سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد دی، جس پر وزیراعظم نے کورونا میں چینی تعاون اور ویکسین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سی پیک کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔
افغانستان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button