Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹرانسفارمر ٹرالیاں فوری طورپر ہٹانے کاحکم

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن میں خراب اور جلنے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ نصب ٹرالیاں ہٹاکر فوری طورپر ٹرانسفارمرز نصب کرنیکا حکم دیاہے

ٹرانسفارمر ٹرالیاں فوری طورپر ہٹانے کاحکم
فوری طور پر مرمت شدہ ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس سے حاصل کرکے ٹرالیاں کلیئر کی جائیں اور صارفین کی سہولت کے لئے مرمت شدہ ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں: سی ای او میپکو

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن میں خراب اور جلنے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ نصب ٹرالیاں ہٹاکر فوری طورپر ٹرانسفارمرز نصب کرنیکا حکم دیاہے اورریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر مرمت شدہ ٹرانسفارمرزری کلیمیشن ورکشاپس سے حاصل کرکے ٹرالیاں کلیئر کی جائیں اور صارفین کی سہولت کے لئے مرمت شدہ ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر طارق محمود بٹر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیاہے کہ میپکو ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ میں 200KVAکے 142اور 100KVAکے 374ری کلیم /مرمت شدہ ٹرانسفارمرز تیار حالت میں موجود ہیں جبکہ ریجن بھر میں خراب ہونے والے 113کی جگہ ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کی گئی ہیں۔

ورکشاپ سے ٹرانسفارمرز حاصل کرکے انہیں فوری طور پر ہٹاکر ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں تاکہ صارفین کی وولٹیج کی کمی کی شکایات کا مستقل خاتمہ ہوسکے اور بلاتعطل بجلی فراہمی ممکن ہو۔ ٹرانسفارمرز ٹرالیاں سب ڈویژنوں میں ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے تیار حالت میں کھڑی کی جائیں اور اگر کسی علاقہ میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز خراب ہو تو فوری طورپر ٹرالیاں نصب کرکے متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button