Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی ترقی کےلئے سال میں دو مرتبہ ڈی پی سی کرانے کا حکم

محکمہ سکولز نے تمام اضلاع میں اساتذہ کی ترقی کے لئے سال میں دومرتبہ ڈی پی سی کرانے کا حکم دے دیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ رواں مالی سال میں اساتذہ کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا جلاس منعقد نہیں ہوا ، جبکہ ہدایت کی گئی تھی کہ یہ اجلاس سال میں دومرتبہ کیا جائے ۔
اعلیٰ حکام اس بارے میں بہت حساس ہیں اس لئے تمام سی ای او اس بات کویقینی بنائیں کہ سال میں دو مرتبہ ڈی پی سی کرائیں تاکے اساتذہ کی ترقیاں برقت ہوسکیں، اور اگست میں ڈی سی پی کو ہرحال میں یقنی بنایا جائے۔




















