Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 75واں یوم جشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 75واں یوم جشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں پرچم کشائی تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرءنے کیا۔
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے، ان قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے یوم آزادی پر ملکی سالمیت کیلئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرے۔ اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
یوم آزادی درحقیقت یوم تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا ۔
پاکستان کی طرف جب بھی کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے خواب چکنا چور کردیے ۔
پاکستان تحفہ خداوندی ہے اس وقت ملک کو کورونا جیسی وبا کا سامنا ہے، ہمیں حکومتی اقدامات کے مطابق خود کو اس وبا سے نمٹنے کےلئے تیار کرنا ہے اور اپنی طالبات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنا تاکے وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
بعد ازاں وائس چانسلر نے 14اگست کے حوالے سے پودہ بھی لگایا، اس موقع پر ڈی ایس اے کی طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ، ڈاکٹر عصمت ناز فیکلٹی ممبران ، اور ایڈمن کا عملہ موجود تھا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے سٹاف کی کووڈ کے دوران خدمات کو سراہتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button