نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے ملتان اور جلالپور پیروالا کیمپسز میں تقریبات

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن فیکلٹی آف ایگریکلچر اور شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ملتان مین کیمپس اور ریسرچ فارم جلال پور پیر والا میں یوم آزادی اور نئی عمارات کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) تھے۔
مین کیمپس ملتان کے ایڈمن بلاک کے احاطے میں پرچم کشائی سے کیا گیا۔
بعد ازاں 11بجے جلالپو پیر والا کے ریسرچ فارم پر جشن آزدی کے موقع پرمنسٹر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر جامعہ نے پرچم کشائی اور مکمل نو تعمیر بلڈنگ کا افتتاح کر کے کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں اپنے ملک پاکستا ن کیلئے ہمارے بڑوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کی یاد لاتا ہے۔
ہمیں قائد اعظم کی جانب سے دئیے جانے والے چار نکات جن میں ایمان، اتحاد، تنظیم اور کام شامل ہیں پر عمل کرنا چاہیے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہاکہ طلبہ نے ملی نغمے، آزادی کی اہمیت اور کسان کے کردار پر خوبصورت خاکے پیش کر کے 1965اور 1971 کے ادوار یاد کروا دئے ہیں۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے بننے والے ملک کی آزادی کا جشن تہذیب کے دائرہ میں رہ کر منانا چاہیے نہ کے موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور بے جا ہارن اور شور کر کے منایا جائے۔
پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں اس لیے ہم اس اہم دن کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں، ان دنوں میں یوم آزادی ایک اہم ترین دن ہے۔
جشن آزادی کی تقریب کے اختتام پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت اوررئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں وزیر اعظم کے پروگرام گرین پاکستان کے ویثرن کو تقویت دینے کیلئے شجر کاری کے سلسلے میں پھل دار درخت بھی لگائے۔




















