Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈپٹی کمشنر ملتان ولایت حسین کالج پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی صدارت میں جشن آزادی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں مخلتف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پہلی تقریب گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں منعقد ہوئی، جس میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سچے جذبوں کی تعبیر اور ایمان اتحاد تنظیم کی عملی تصویر ہے۔قوم سبز پرچم لہرانے کے ساتھ سبز پودا بھی لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کریں۔
علی شہزاد کا کہنا تھا کہ نئی نسل اس دن کے مقصد کا سمجھ کر اپنی درست راہ متعین کرے جبکہ اساتذہ کرام طلباء کی ذہنی آبیاری کے ذریعے ملی جذبہ اجاگر کریں کیونکہ یوم آزادی وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف ، ڈی ڈی کالجز قاضی خالد، اور دیگر تعلیی افسر بھی موجود تھے۔




















