افغان صدر مستفیٰ؟ خبر جو کابل میں گردش کرہی ہے

افغان سینیئر صحافی نجفی زادہ نے بڑا دعویٰ کیا ہےکہ افغان دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کےاستعفےکی خبریں زیر گردش ہیں۔
افغان صحافی ہارون نجفی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ کاپیغام ریکارڈ کرادیا ہے، جو کسی بھی وقت جاری کردیا جائےگا۔
افغان صدر ملک کی موجودہ صورت حال پر کافی دباؤ کا شکار ہیں، اور اعلیٰ افغان حکام سے مشاورت میں مصروف ہیں، گذشتہ شب ہونے والی مشاورتی میٹنگ سے پہلےصدراشرف غنی نےقوم کےنام پیغام میں کہا کہ وہ مزید لاشیں نہیں گرنےدیں گے،مشاورت کےنتائج سےقوم کوآگاہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اشرف غنی اور افغان سیاسی رہنماؤں کی صدارتی محل میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
افغان ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی نے طالبان سےفوری مذاکرات شروع کرنےکیلئے وفد بنانےکافیصلہ کیا ہے۔افغانستان کی صورتحال، پر ایک اور اہم اجلاسفغان صدراشرف غنی کی زیرصدارت ہوا، جس میں فغان آرمی چیف نے کابل کی حفاظت سے متعلق منصوبہ صدر کو پیش کردیا ہے۔


















