Breaking NewsNationalتازہ ترین
کورونا کا خوف،مپکو نے تمام ٹریننگ پروگرام معطل کردئے
ترقی کےلئے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے

کورونا کا خوف،،،مپکو نے تمام ٹریننگ پروگرام معطل کردئے
پرموشن اور ترقی کےلئے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریجن بھر میں ٹریننگ کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور اس پر 6اپریل2021ء سے عملدرآمد ہورہاہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹریننگ اینڈ مین پاور) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رانامحمد سرفراز کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان سمیت ریجن بھرکے تربیتی مراکز میں جاری اور آنے والے تربیتی پروگرام منسوخ کئے گئے ہیں۔ نئے پروموشن امتحانات اور ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔


















