وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی پر نوجوانوں کے لئے پیغام
وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا 3 خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کے شعر کا مصرعہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر میرا پیغام خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیے ہے، 3 خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں،
ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔



















