Breaking NewsNationalتازہ ترین
زمارہ افضل نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا

ملتان سے تعلق رکھنے والی زمارہ افضل نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا ۔ طالبہ زمارہ افضل رولنمبر 30205 نے سی ایس ایس امتحان 2020ءمیں کامیابی حاصل کر لی ہے، اور انہیں انفارمیشن گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
زمارہ افضل انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد افضل شیخ کی صاحبزادی اور کمشنر ملتان جاوید اختر محمود اور زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر محمود کی بھانجی ہیں۔
انہوں نے اپنی اس بیمثال کامیابی کو اپنی محنت، اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
دریں اثناء علمی اور سماجی حلقوں کی طرف سے زمارہ افضل کو سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے، اور ان کی اس کامیابی کو خطہ کے نوجوانوں کیلئے قابل تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔



















