Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں افسروں اور ٹیچرز کی ترقیوں میں مشکلات،کمیٹی بنادی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں کام کرنے والے افسروں اور فیکلٹی ممبران کی ترقی کی خواہش پوری نہ ہوسکی

ویمن یونیورسٹی میں افسروں اور ٹیچرز کی ترقیوں میں مشکلات،کمیٹی بنادی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں کام کرنے والے افسروں اور فیکلٹی ممبران کی ترقی کی خواہش پوری نہ ہوسکی، برسوں سے ترقی کے منتظر افراد کو پر وائس چانسلر نے امید کی کرن دکھائی مگر اندھیرا ہی رہا، تاہم موجودہ وائس چانسلر پروفیسر عظمیٰ قریشی نے بڑا قدم اٹھانے کافیصلہ کرہی لیا،اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو ترقی اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لے گی ۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ سٹیچوز کے مسائل کی وجہ سے نئی بھرتیوں اور ترقی کے کیسز میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب گورنر نے سٹیچوز منظوری کرلئے ہیں مگر بہت سے مراحل باقی ہیں جس پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی گئی جس میں رجسٹرار ، خزانہ دار، فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ، اور ایف این پی سی کے دو رکن شامل ہوں گے جو ترقی کے کیسزکا جائزہ لیں گے اور آنے والے بجٹ کے حوالے سے اہم سفارشات تیار کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button