Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغان باقی کہسار باقی : طالبان نے کابل پرقبضہ کرلیا، اشرف غنی تاجکستان فرار ہوگئے، تصاویر و ویڈیو وائرل

افغانستان کاسیاسی منظر نامہ واضح ہونےلگا، طالبان نے آخر کار درالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا ،شہر میں موجود پولیس اور فوجی اہلکار اپنےدفاتر اورگھر چھوڑکر بھاگ گئے،جس کی وجہ سےشہرمیں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی، اس صورتحال میں طالبان حکام نے اپنےسپاہیوں کوشہرکانظام سنبھالنے کاحکم دےدیا ۔
الجزیرہ پر صدارتی محل میں داخل ہونے جے مناظر ملاحظہ فرمائیں۔

Play

دوسری طرف بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ افغان طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا ہے، علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی و برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان قیادت کے مطالبے پر کابل میں قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ اللہ کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں، اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اقتدار کی پُر امن منتقلی کےلیے آمادہ ہوگئی ہے جس کے بعد افغانستان کے سابق وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button