Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

طالبان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں : سی ای او افغان کرکٹ بورڈ

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او حامد شنواری نے کہا ہے کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ اور اس ‏کھیل سے محبت کرتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد شنواری کا کہنا ہے کہ ملک کی بدلتی صورتحال میں ‏افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔
‏انہوں نے کہا کہ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اور ‏ہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف ون ڈےبسیریز شیڈول کےمطابق ہو ‏گی، سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ دو دن کے تعطل کے بعد کل سے دوبارہ ‏شروع ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی کل سے ‏دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button