Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق سےمتعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چند ڈوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کیلئےعدالت آتی ہیں، جبکہ عدالتوں میں جائیداوں کےمقدمات سست روی سےچلتے ہیں۔معدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس کاچار عدالتی فورمز سے ہو کر تیرہ سال بعد فیصلہ ہوا، ریاست کوخواتین کےوراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائیدا دسےمحروم رکھنا خود مختاری سےمحروم رکھنا ہے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ صدر اور صوبائی گورنرز پر پرنسپل پالیسز پیش کرنا آئینی ذمہ داری ہے، امید ہے کہ صدراورگورنرزاپنی آئینی زمہ داریاں پوری کریں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ بھی وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق اپنا فیصلہ سناچکی ہیں، رواں سال اکتیس جولائی کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وراثت پہلے تمام شیئر ہولڈرز بشمول خواتین کے نام منتقل کی جائے اور پھر اس کے بعد اس کے انتقال کی کارروائی کی جائے ۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ قرآن مجید میں کیا گیا ہے جس سے انکار کسی صورت نہیں کیا جاسکتا، لہذا خواتین اپنے متوفی کی میراث میں حقدار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button