Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف حکام کا موقف ثابت ، میانوالی کے سکولوں نے معذرت کرلی، مانیٹرنگ کےلئے تیار

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت پیف ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں میانوالی کے 44پارٹنر سکولوں کے مالکان اور نمائندگان نے امان اللہ خان نیازی کی سربراہی میں شرکت کی۔
اجلاس میں سکولوں کے نمائندے نے کہا کہ جن سات سکولوں نے کسی غلط فہمی کے نتیجے میں مانیٹرنگ کروانے سے انکار کیا ، پیف انتظامیہ اُن پارٹنرز کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے ان سات سکولوں کے خلاف نوٹس واپس لے، اور جلد از جلد ان سکولوں کے اکاونٹس بحال کرے اور ان سکولوں کی مانٹرنگ کرکے پیمنٹس جاری کی جائیں۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم نے امان اللہ خان اور دیگر نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیف انتظامیہ ہمہ وقت پارٹنرز کے معاملات کے حل کے لیے کوشاں ہے، تاہم مانیٹرنگ کا بائیکاٹ اور اسی طرح کی دیگر منفی چیزیں تعلیمی نظام اور پیمنٹس کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں ، مانیٹرنگ نہ کروانے والے سات سکول مالکان کو نوٹس پیف اور پارٹنرز کے درمیان معاہدہ شراکت داری کی رو سے جاری کیے گئے ہیں۔
ان سات سکولوں کو ایک موقع اور دیا جائے گااور ان کی درخواست موصول ہوتے ہی مانیٹرنگ ہو جائے گی۔ اور ان سکولوں سے اس مانیٹرنگ کی دس ہزار فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی اور مانیٹرنگ ہوتے ہی ان سکولوں کے اکاونٹس بھی بحال کر دیے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ سے 5ارب کے فنڈز موصول ہوتے ہی پیف پارٹنرز کو تین ما ہ جولائی،اگست اور ستمبرکی اکٹھی پیمنٹس جاری کر دی جائیں گی۔
درسی کتب کی ترسیل کے حوالے سے ایم ڈی پیف نے کہا کہ چار ہزار سکول مالکان کو 40 لاکھ سے زائد درسی کتب کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور 24اگست تک تمام سکول مالکان کو مفت کتابیں تقسیم کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایس نیو نومینیشن کے 2020 اور 2021کے بقایا جات کی ادائیگیاں بھی اسی ماہ کردی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button