Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آج سے ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب حکومت نے9 اور 10محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائدکردی، 9 اور 10 محرم کوجلوس کےروٹس پرموبائل فون سروس بھی بندہوگی،ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ ہوگی،9اور10محرم کوجلوس کےروٹس پرموبائل فون سروس بھی بندہوگی،ڈبل سواری پرپابندی ہوگی،علماء کرام سے رابطہ میں ہیں۔
پورے صوبے کے دورے کیے گئے ہیں، لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، صوبہ بھر میں 4لاکھ پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے،رینجرز کی 35 اور فوج کی 66 کمپنیاں پولیس کی مدد کریں گی،جلوسوں کے روٹس پربجلی کا متبادل انتظام کیاجائےگا۔
وزیرقانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ اشتعال انگیزی پر مکمل نظر ہے،سیف سٹی کے کیمرے ٹھیک کرائے جا رہے ہیں،تمام اضلاع کے سیکورٹی پلان بنانے گئے ہیں،تمام محکمے الرٹ ہیں،جلوس صرف روٹ کے راستے ہی جا سکیں گے، اضلاع کی انتظامیہ مجالس انتظامیہ سےرابطہ میں ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔مذہبی ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، 36656 مجالس اور 9328جلوس برآمد ہوں گے،پنجاب حکومت نے مربوط انتظامات کر رکھے ہیں،نویں اور دسویں محرم کے دن وزراء اپنی ڈیوٹی دیں گے،کورونا اسی او پی پر عمل کیا جائے گا، مجالس کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہوگا،تمام جلوسوں کو دو پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر مکمل نظر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button