Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے محرم الحرام پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ نے موثر اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام تعمیراتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں، جس سے تمام لائسنس ہولڈرز اور جلوس منتظمین مکمل مطمئن ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہر کے مخلتف حساس مقامات پر 180 سی سی ٹی وی کمیرے لگائے گئے ہیں جہاں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔
کنٹرول روم میں واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام محکموں کے نمائندگان 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس دینگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر تمام روٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران مکمل متحرک ہونگے۔اور کسی بھی جانب سے امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کو تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button