Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب ہوگئے ، پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔
آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ، تمام موجود 51 اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کئے ، صرف ایک رکن شاہ غلام قادرایوان میں موجودنہیں تھے۔جس کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی امیدواربیرسٹر سلطان محمود کو34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نےووٹ 16حاصل کئے۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی آئینی مدت 24اگست کوختم ہو رہی ہے، صدر کے انتخاب کے لیےچیف الیکشن کمشنر نے آراوکے فرائض سرانجام دیئے ، 13ویں آئینی ترمیم کےبعدصدر کےانتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں دے سکتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button