افغان سرزمین کسی اور کے خلاف اور دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی خوش آئند ہے : پاکستان

ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش رہی ، افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہ ہونےکابیان خوش آئند ہے۔
افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے:طالبان
ترجمان نے کہا کہ طالبان نےفریڈم آف پریس،ہیومن رائٹس کی بات کی جوخوش آئند ہے افغان طالبان نےتعلیم کی بات کی یہ بھی خوش آئندبہے۔
پاکستان چاہتاہےکہ افغانستان کامعاملہ سیاسی طوربپرحل ہو ٹرانسفربآف پاور پر امن ہو، عالمی برادری کوبھی شامل کیاجائے۔
زاہدحفیظ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سےمتعلق واضح مؤقف ہےوہ دہشت گردتنظیم ہے ہم پہلےبھی افغانستان کیساتھ دہشت گردی پربات کر چکےہیں، افغان سیاسی رہنماؤں کاایک وفدپاکستان میں موجود ہے ، ہمارا مقصد افغانستان میں امن کیلئے مدد فراہم کرناہے۔
طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں کرنےدیں گے ، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے، سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف کردیاگیاہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ پاکستان،روس اورچین سےاچھےتعلقات ہیں لیکن کسی کےاتحادی ہیں نہ ہی کسی بلاک کاحصہ ہیں، پڑوسی ممالک کو ہمارے اصولوں کا احترام کرناچاہیے۔



















