Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان ریلوے میں بڑے افسروں کے تبادلے

پاکستان ریلوے کی جانب سے گریڈ 19 اور گریڈ 17 کے 5 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئےہیں۔
وزارت ریلوے میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جنید سلیم ملک کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، جبکہ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے اے ڈبلیو ایم فور اسلام آباد عثمان یحییٰ کو اسسٹنٹ مکینیکل انجینئرلاہور، اسسٹنٹ مکینیکل انجینئرلاہور رضوان کو اے ڈبلیو ایم کیرج فیکٹری اسلام آباد، اے ڈبلیو ایم ڈی ون راولپنڈی حامد اسدکو اے ڈبلیو ایم کیرج مغل پورہ ،اے ڈبلیو ایم کیرج مغل پورہ محمد عبداللہ سلیم کو اے ایم ای روالپنڈی جبکہ جے ایف ایم ڈویلپمنٹ ہیڈ کواٹر ارم مزمل کو اے ڈبلیو ایم لوکو شاپ مغل پورہ تعینات کر دیا ہے۔



















