Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کا خصوصی الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان

ڈسپیرٹی الاؤنس کے حصول کے لئے فپواسا پنجاب نے تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا۔
احتجاج کا فیصلہ فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں ہوا، اجلاس میں ڈسپیرٹی الاؤنس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
فیصلے کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی حدود سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی سلسلے میں زکریا یونیورسٹی میں تین ایسوسی ایشنوں کے صدرو کا اجلاس ہوا، جس میں 25 اگست کے احتجاج کےلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ قافلے کی صورت میں لاہور جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button