Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں کراچی یونائیٹیڈ کی جیت

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ڈی ایف اے ملتان کے اشتراک سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پاکستان پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب ایک میچ کراچی یونائیٹیڈ اور ہما کلب اسلام آباد کے درمیان ہوا، جو کہ کراچی یونائیٹیڈنے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر تین پوائنٹ بنالئے، فاتح ٹیم کی جانب سے عامر، عاقب، محمد نور، فرید جبکہ مد مقابل ٹیم کی جانب سے علی امام، امام حسین نے گول کئے۔
ریفریز دلاورخان، محبوب علی، ماجد خان، ندیم انجم نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمان خصوصی پی ٹی آئی ملتان کے صدر ملک عدنان ڈوگر تھے۔



















