Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔۔۔۔۔

افغان سفارت خانے اشرف غنی کو گرفتار کرنے کے لئے انٹر پول سے مدد طلب کرلی۔
سابق افغان صدر اشرف غنی کی ہدایت پر عمل کرنے والا افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور اشرف غنی، حمد اللہ محب، فضل محمد فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تاجکستان میں افغان سفارتخانےکامؤقف ہے کہ افغانستان سے فرار ہونے والے تینوں رہنماوں پر عوامی فنڈز کی چوری کا الزام ہے، لہذا تینوں کو گرفتار کرکے عالمی ٹریبونل کے حوالے کیا جائے۔
واضح رہے کہ طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی ہیلی کاپٹر بھر کر کاریں ‏اور رقم ساتھ لے گئے تھے، خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات کابل میں روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button