زکریا یونیورسٹی :بی ایس میں داخلے کےلئے 135ٹیسٹ سنٹر قائم

زکریا یونیورسٹی میں بی ایس میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کےلئے 135سنٹر قائم کردئے گئے ، شٹل سروس کا شیڈول جاری، سوالیہ پرچے پرنٹ ہوگئے، نگران عملہ تعینات۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان شہر میں 50 زکریا یونیورسٹی میں 33 سنٹر بنائے گئے ہیں ، جبکہ باقی سنٹر خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال ، پاکپتن، عارف والا، بوریوالا، وہاڑی، میلسی، لودھراں، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، تونسہ، علی پور، راجن پور اور لیہ میں بھی سنٹر بنائے گئے اور ان سنٹر وں پر نگران عملے کی تعیناتیاں کردی گئیں۔
امتحان میں 40 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے ، زکریا یونیورسٹی کےلئے نو نمبر چونگی اور قذافی چوک سے شٹل سروس چلے گی، جو صبح نوبجے سے سوا 11 بجے تک جاری رہے گی۔
امتحان 12 بجے شروع ہوگا ، انہوں نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی وہ آج ہفتے کے روز اپنے مقررہ سنٹر کو دورہ کرلیں تاکے مقرردن ان کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہ سوالیہ پرچوں کی چھپائی مکمل ہوگئی جو بینک میں جمع کرادئےگئے ہیں او ر اتوار کو بروقت سنٹروں پر فراہم کردئے جائیں گے ۔



















