Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلے کےلئے ٹیسٹ، زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا امتحان بن گیا

طلبہ کی رہنمائی کے لیے روٹ پلان جاری

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انڈر گریجویٹ پروگرام کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ اتوارکو ہورہا ہے، اور اس ضمن ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ اس ضمن میں طلبہ کی رہنمائی اور رش سے بچنے کے لیے روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کے لیے طلبہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کیپس میں صبح 10 بجے پہنچ جائیں تاکہ بآسانی انہیں سنٹروں میں بٹھایا جا سکے ۔
بی ایس کی کلاسوں میں داخلے کے لئے 36 ہزار 500 طلبہ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سمیت جناح آڈیٹوریم، انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور شہر کے مختلف کالجوں میں135 سنٹرز تشکیل دئیے گئے ہیں، جہاں طلباء وطالبات با آسانی انٹری ٹیسٹ دے سکیں گئیں۔
طلبہ کی سہولت کے لئے چونگی نمبر 9سے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور یونیورسٹی داخلی راستوں پر رہنمائی بورڈ و بینرز بھی آویزاں کر دئے گئے ہیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ نے طلبہ کو ٹیسٹ کے لیے وقت مقررہ پر انےکی ہدایت کی ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سنٹروں میں سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں امسال بی ایس،ایم فل ،پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لئے 50ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے ٹیسٹ کاانعقاد کیاجارہا ہے ، جس کی وجہ سے انتظامیہ بھی شدید دباو کاشکار ہے ،اور یہ ایونٹ خود اسکےلئے بڑا امتحان بن گیا ہے، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ پرامید ہیں کہ ایونٹ احسن طریقے منعقد ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button