Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نادرا نے غیر ملکی افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہا کہ نادرا نے غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنواکر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ، اور اب آرٹیفشل انٹیلی جنس سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔
نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے، جبکہ نئے نظام سے ہر پاکستانی اپنے خاندان میں اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق تصدیق و تجدید کے اس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔
نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجرا ایس ایم ایس کریں، جس کے جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات یا فیملی ٹری موصول ہوجائیں گی۔
خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کیلئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا، اگر تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button