Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کےلئے مضبوط امیدوار بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئےچیئرمین کےلئے لائن اپ تیارکرلی گئی، احسان مانی اننگزختم ہونےمیں تین روز رہ گئے ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احسان مانی کی کارکردگی مطمین نہیں ہیں، ان کو جو ہدف دئے گئے انہوں نےپورے نہیں کئے،جس کی وجہ سے اب نئے چیئرمین کی تعیناتی یقینی ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزیراعظم بورڈ آف گورنر میں چیئرمین پی سی بی کے لیے اپنے دو امیدواروں کو نامزد کریں گے۔ 10 اراکین ووٹنگ کے ذریعے نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم جسٹس (ر) عظمت شیخ کو الیکشن کمشنر نامزد کرچکے ہیں، وزیراعظم نے دو نمائندوں کے لیے سابق کپتان رمیز راجہ اور جواد ساجد کے نام کوفائنل کیا ہے ۔
پی سی بی کے ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اس بار کسی کرکٹر کو چیرمین دیکھناچاہتے ہیں کیونکہ ایک کرکٹر ہی بورڈ اور کھلاڑیوں کے مسائل سمجھ سکتا ہے، جس کی روشنی میں وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
احسان مانی 20 اگست 2018 کونجم سیٹھی کےجگہ چیئرمین تعینات ہوئے تھے ، اس لئے آنے والا ہفتہ پی سی بی کے نئے چیئرمین کافیصلہ کرےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button