Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : انڈر گریجوایٹ کلاسز میں داخلے کےلئےانٹری ٹیسٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کےلئے آج ہوگا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا، جس میں 38 ہزار سے زائد طلباء طالبات نے شرکت کی ۔
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کیمپس سمیت شہر بھر میں اور سب کیمپسز میں طلباء طالبات کے لیے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے تھے، جہاں یونیورسٹی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اہلکاران نے بھی فرائض سرانجام دیے ۔
آج ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے ٹیسٹ ہوں گے ، ایم افل کے لئے 18526 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جس میں سے 12091 کو رولنمبرسلپیں جاری کی گئیں ہیں، جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 1444 امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔
انڈرگریجوایٹ داخلوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مختلف مراکز کا وزٹ کیا، اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈین و چیئرمین ایڈمشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈاکٹر ریحان صادق ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر سعید اختر ، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر راؤ عمران سمیت دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انٹری ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہا ۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ زکریایونیورسٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پرامن ماحول میں زائد طلباء طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیا ہے جو کہ کامیابی کی علامت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جامعہ ہے ، جہاں طلباء کا روشن مستقبل ان کا منتظر ہے، اور میں توقع کرتا ہوں کہ ٹیسٹ میں کامیاب طلباء اس مادر علمی میں نہ صرف تعلیم حاصل کریں گے بلکہ عملی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وائس چانسلر نے ٹیسٹ مراکز کے دورہ کے موقعہ پر والدین کے ساتھ بھی گفت گو کی، اور انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔
شعبہ فارمیسی میں ایک بلائینڈ طالبہ کے ساتھ بھی خصوصی گفتگو کی، اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ کی کاوش کو بھی بے حد سراہا ۔
پروگرام کے ٹیسٹ میں کامیاب طلباء و طالبات کو یونیورسٹی سائیٹ پر 26 اگست کو لسٹ اپ لوڈ کی جائے گی، جبکہ پہلی میرٹ لسٹ یکم ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کے لیے 38 ہزار طلباء طالبات نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button